مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکے کے بعد سنی کردوں کے خلاف فوجی آپریشن تیز کردیا ہے ترک طیاوں نے ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے اور عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 8ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر جنوب مشرقی شہر سرنک میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سنی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے اور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنی کرد دہشت گرد ترک فوج کے خلاف جنگ ہارنے کے بعد اب عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سنی کرد اپنی حیات کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ ترکی پر الزآم ہے کہ وہ سنی کردوں کی نسل ختم کرنے پر کمر بستہ ہے ترکی کے فوجی آپریشن میں اب تک سیکڑوں سنی کرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ترکی نے دارالحکومت انقرہ میں بم دھماکے کے بعد سنی کردوں کے خلاف فوجی آپریشن تیز کردیا ہے ترک طیاوں نے ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے اور عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
News ID 1862575
آپ کا تبصرہ